Justuju Tv جستجو ٹی وی


The All New Justuju Web TV Channel

کلام و کائنات مصور: مخزن غزلیات میں خوش آمدید

Saturday, March 14, 2009

رنگ مصور



کیا پوچھتے ہو تم حسن بیاں کیا دیکھتے ہو تم رنگ زباں
ہے یہ بھی کمال مصور کا تصویرمیں رنگ جو بھرتے ہیں



رنگ مصور

جو شبھے دل میں آتے ہیں جو دلمیں وہم گزرتے ہیں
تصویر یقیں بنجاتے ہیں وہ جب تمپہ نظرکرتے ہیں

کچھ سانسیں لیتے جاتے ہیں سامان یہ سفرکاکرتے ہیں
یوں یوں آہستہ آہستہ ہم ہستی کے پل سے گذرتے ہیں

ناکام تمہارے، فرقت میں دکھ درد میں اس تنہائی میں
سن لو تو کبھی کیا کہتے ہیں پوچھو تو کبھی کیا کرتے ہیں

پردہ جو اٹھے ہوجائے یقیں وہ اور نہیں ہم اور نہیں
دیکھیں ہو جوچشم حقیقت ہیں صورت پہ خود اپنی مرتے ہیں

اے رہرو ہمت ہارونہ تم امید برآئیگی تھک کر
مقصود کو اپنے پاتے ہیں جو قطع منازل کرتے ہیں

اے باد صبا کے جھونکو تم بیداد سے اب یہ کہدینا
جوآس پہ تیری جیتے تھے وہ ٹھنڈی سانسیں بھرتے ہیں

اک راز ہے انسان کی ہستی خاموش بھی ہے گویا بھی ہے
وہ کس سے کہے کس نہ کہے صدمے جو دل پہ گذرتے ہیں

گل آنسوئوں کے وہ تربت پر آئے ہیں چڑھانے کیا حاصل
ان چھینٹونسے کیا ہوتا ہے اب ٹھنڈی سانسیں بھرتے ہیں

اب آنکھیں کھولے دیتے ہیں گذرے ہوئے لمحے یاد آکر
کیا کرچکے ہم کیا کرنا تھا کیا کرنا ہے کیا کرتے ہیں

کیا پوچھتے ہو تم حسن بیاں کیا دیکھتے ہو تم رنگ زباں
ہے یہ بھی کمال مصور کا تصویرمیں رنگ جو بھرتے ہیں







No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects