Justuju Tv جستجو ٹی وی


The All New Justuju Web TV Channel

کلام و کائنات مصور: مخزن غزلیات میں خوش آمدید

Sunday, March 29, 2009

گوشہ گیر



میں مصور یوں محیطِ دہر ہوں

گوشہ گیری نے مجھے عنقا کیا



گوشہ گیر

یہ علوئے آفرینش اور میں

سوچتا ہوں کیوں مجھے پیدا کیا


صورتِ آئینہ تھے ذرّات دل

اِن میں کچھ اندازہء صحرا کیا


اُس میں پنہاں تھا سکون زندگی

دل نے تڑپایا تو میں تڑپا کیا


ٹوٹتے ساغر کو دیکھا خود بخود

جب خیالِ حرُمتِ صہبا کیا


وہ ادائے فرض کی تمہید تھی

میں نے وعدہ بھی اگر ایفا کیا


کارفرما روح ہر ذرّے میں تھی

مین نے جب رازِ حیات افشا کیا


روح کی وہ حُرّیت اب کیا ہوئی

ہم نے جنس بے بہا کو کیا کیا


جادہء ملک عدم کو بھی یہاں

میں حصارِ عافیت سمجھا کیا


دامنِ رحمت کی وسعت دیکھکر

کائناتِ دل کو میں دیکھا کیا


میں مصور یوں محیطِ دہر ہوں

گوشہ گیری نے مجھے عنقا کیا


آسان اردو – جستجو میڈیا

صَہْبا[صَہ (فتحہ ص مجہول) + با]عربی

اسم  نکرہ -  مؤنث واحد   
شرابِ سرخ نیز انگور سفید کی شراب؛ مطلق شراب۔


عَنْقا[عَن + قا]-عربی

لمبی گردن والا، ایک فرضی افسانوی پرندہ، بعض کے نزدیک سیمرغ۔

دَہْر-دَہْر

دنیا، کائنات۔

حُرْمَت[حُر + مَت]-عربی

عزت آبرو، بڑائی، عظمت، پاکیزگی۔

آفْرِینِش[آف + ری + نِش]-فارسی

دنیا،کائنات، جو کچھ خدا نے خلق کیا۔ پیدائش، تخلیق، پیدا ہونا، عدم سے وجود میں آنا۔

گوشَہ گِیر(صفت) راس:گوشَہ گِیر
تنہائی میں رہنے والا، خلوت نشیں، سب سے الگ رہنے والا، تارک الدنیا۔ ۔ ۔ ۔



No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects