Justuju Tv جستجو ٹی وی


The All New Justuju Web TV Channel

کلام و کائنات مصور: مخزن غزلیات میں خوش آمدید

Showing posts with label Kuch na Poochiyai. Show all posts
Showing posts with label Kuch na Poochiyai. Show all posts

Tuesday, March 24, 2009

کچھ نہ پوچھئے: نستعلیق ورژن







پیارے خواتین اور حضرات، سلام

جناب مصور مرحوم کا یہ ایک شاہ کار نمائندہ کلام ہے۔ یہ ان کے قلم اور فلسفہ کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔

اس کلام کا پیغام اور نغمگی اسے اردو زبان کے فنکاروں ، گائیکوں کے لیے ایک لازوال گیت کا موقع فراہم کرتا ہے۔

جستجو میڈیا

This particular poetry, the verses, are one of the best from the pen and philosophical mind of the late Poet, Maulana Mohammad Abubaker Musavvir. This is one of the most representative of his works.

This has a befitting melody to be sung by Great Artists.

 Justuju Media



کچھ نہ پوچھئے



ذوقِ خلش سے اہلِ جہاں ہوں، جو آشنا

پھر انسے لطفِ تیرقضا، کچھ نہ پوچھئے





کچھ نہ پوچھئے



اہل وفا کی ہمسے وفا کچھ نہ پوچھئے

اف ماجرائے بزم فنا کچھ نہ پوچھئے


دیکھا ہے ہمنے ہنستے ہوئے پھولوں کو اداس

نیرنگئی فلک کی ادا , کچھ نہ پوچھئے


جو کچھ گزر رہی ہے گزرتی ہے قلب پر

وجہ سکوت بہرِ خدا, کچھ نہ پوچھئے


میں اور مجھ سے جراء ت عصیاں تمام عمر

وہ اور اسکی شانِ عطا، کچھ نہ پوچھئے


ذوقِ خلش سے اہلِ جہاں ہوں، جو آشنا

پھر انسے لطفِ تیرقضا، کچھ نہ پوچھئے


دیکھا ہے سبکو جھکتے ہوئے اپنے سامنے

جو انکسار میں ہے مزا، کچھ نہ پوچھئے


ہمتو ہیں اسکی راہ میں سر خم کئے ہوئے

تسلیم کیا ہے، کیا ہے رضا، کچھ نہ پوچھئے


ہنستے ہیں وہ بھی گریہء شبنم پہ باغ میں

پھولوں سے وارداتِ فنا، کچھ نہ پوچھئے


حسرت پرستیوں میں ہوئی زندگی تمام

حالات اور اسکے سوا، کچھ نہ پوچھئے


آثار کچھ مٹی ہوئی قبروں کے دیکھئے

جو مٹ چکے ہیں، انکی بقا، کچھ نہ پوچھئے


فطرت کے راگ میں ہے بیاں، شرحِ معرفت

شاخوں کے جھومنے کی ادا، کچھ نہ پوچھئے


ناکامیوں پہ قافلہ والوں کی ہے اداس

وجہ سکوتِ بانگِ درا، کچھ نہ پوچھئے


بس اک نفس ہے فاصلہءہستی وعدم

قربِ رہ فناوبقا، کچھ نہ پوچھئے


قرآں تو یہ نہیں ہے، مصورکا ہے کلام

آخر بشر ہے، اسکی خطا، کچھ نہ پوچھئے

اس غزل کے نستعلیق ورژن کے لیے یہاں کلک کریں


Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects