Justuju Tv جستجو ٹی وی


The All New Justuju Web TV Channel

کلام و کائنات مصور: مخزن غزلیات میں خوش آمدید

Monday, March 16, 2009

گزرے لمحے


تلافی ہوسکے شائد کچھ اس سے عمرِ رفتہ کی
میں اب گزرے ہوئے لمحوں کو اپنے نام کرتاہوں

blessings15.gif BLESSINGS image by sissiz28


گزرے لمحے

اسے جب بے نیازِ خلق ہوکر یاد کرتا ہوں
تعین کی حدوں سے روح کو آزاد کرتاہوں

تری خاطر سے اتنا اے دلِ ناشاد کرتاہوں
کہ اپنے بھولنے والے کو ہردم یادکرتاہوں

ہجومِ غم وفورِرنج و فرطِ یاس کے صدقے
جہاں جاتاہوں اب دنیا نئی آبادکرتا ہوں

یہ اچھا ہے کسی بیدرد کی حسرت نکلجائے
بُرا کیا ہے جو دلکو خوگرِ بیداد کرتاہوں

نسمِ صبح بھِی دیتی ہے پیغامِ بقا مجکو
کسی کو کیا خبر، شب بھر میں کیا فریاد کرتاہوں

چمن میں رہکے مجھ پر فرض ہے یہ بھی چمن والو
جو خود کو ہمنوائے بلبلِ نا شاد کرتا ہوں

تلافی ہوسکے شائد کچھ اس سے عمرِ رفتہ کی
میں اب گزرے ہوئے لمحوں کو اپنے نام کرتاہوں

بدل ڈالا نظام کائنات ِ دہر ہی تونے
کرم یاد اب ترا، اے حسرتِ برباد کرتاہوں

یہ دنیا سے لگاوٹ اور دنیا سے یہ بیزاری
یہ کیا آبادکرتاہوں، یہ کیا بربادکرتاہوں

جو کیفیت مجھے حاصل تھی پہلے، اب نہیں حاصل
میں کہ ہرگذرے ہوئے لمحے کی قسمت یادکرتاہوں

مری فطرت میں مضمر ہے، جورنگِ عاقبت بینی
رگِ جاں سے میں قدرِ خنجرِ جلادکرتاہوں

تصرفہائے بیجاسے چھڑاکر، اے دلِ محزوں
کشاکش ہائے دنیا سے تجھے آزاد کرتاہوں

مری مجبوریاں ممنونِ احساسِ بقا کیوں ہوں
فنا کی آرزو میں اب کسکو یاد کرتاہوں

سکونِ بیکسی سے پوچھئے، کچھ منزلت اس کی
فضا خاموش ہوتی ہے، تو میں فریادکرتاہوں

نہ حسرت رہے مجھکو کسی کا دل دُکھانے کی
میں اپنے نفس پر خود اسلئے بیدادکرتاہوں

ہوئے جاتے ہیں دلسے محو صبحِ عیش کے قصے
جب اپنی بیکسی کو شامِ غم میں یاد کرتاہوں

مری اس ژرف بینی کا کسے احساس ہے یارب
مرا دل ہے کہ سیرِ عالم ایجاد کرتا ہوں

مصور مجھکو فرصت کب ہے، اپنی عیب جوئی سے
کمال اپنا نثارِ جراءت نقاد کرتا ہوں

No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects