ہزاروں پائے ناکامی سے روندیں منزلیں تونے
کہاں لیجائیگی آکر ہوائے جستجو مجھکو

جستجو
بتادے یہ ذرا فرط شوقِ جستجو مجھکو
کہاں میں ہونگا جب ہوجائیگا احساسِ ہو مجھکو
شعاعیں کامیابی کی ہیں ابرِ یاس سے پیدا
نظر آتا ہے اسمیں اک جہانِ آرزو مجھکو
بچھڑکر کارواں سے منزلِ مقصود تک پہونچا
غبارِ کارواں اب ڈھونڈتا ہے چارسومجھکو
ازل سے اے زمیں، میں حاصلِ خونِ تمنّا ہوں
رلایا ہے عدو کی بیکسی نے بھی لہو مجھکو
نہ دیکھی جائیگی پژمردگی ان ہنستے پھولونکی
لئے جا ساتھ ہی اے کاروانِ رنگ و بو مجھکو
جنھیں اب خاکمیں ملتے ہوئے خود دیکھتا ہونمیں
ان ہی پھولونسے آتی تھی کبھی الفت کی بو مجھکو
ہزاروں پائے ناکامی سے روندیں منزلیں تونے
کہاں لیجائیگی آکر ہوائے جستجو مجھکو
ابھی اے چشم پرنم خون کے آنسو بہائے جا
ابھی تو عمر بھرکرنا ہے خونِ آرزومجھکو
خموشی اہل معنی کی ہے مجھکو باعث تمکیں
مصور ۔۔ دادوتحسیں کی نہیں ہے آرزومجھکو
آسان اردو ۔ جستجو میڈیا
ہو، ہو (فعل) راس: ہونا
شدن بودن، ہستن کا ترجمہ، ہست ہونا، پیدا ہونا، خلق ہونا، جنم لینا، وجود پکڑنا۔ ۔ ۔ ۔
شدن بودن، ہستن کا ترجمہ، ہست ہونا، پیدا ہونا، خلق ہونا، جنم لینا، وجود پکڑنا۔ ۔ ۔ ۔
تَمْکِین [تَم +کِین] (عربی)
وقار، شکوہ، شان و شوکت، کروفر، توقیر، مرتبہ۔
HomePage ہوم پیج
No comments:
Post a Comment