Justuju Tv جستجو ٹی وی


The All New Justuju Web TV Channel

کلام و کائنات مصور: مخزن غزلیات میں خوش آمدید

Sunday, March 15, 2009

جہانِ عشق


کسی دن انقلاب دور گردوں رنگ لائیگا
مری قسمت کو تم مِنّت کشِ بیداد رہنے دو

جہانِ عشق


دل برباد میں میرے کچھ اپنی یاد رہنے دو
کہ اس مٹتی ہوئی دنیا کو یوں آباد رہنے دو

جہانِ عشق کی بربادیونے کردیا واقف
مجھے منتِ گزارِ حسرتِ برباد رہنے دو

یہ بستی کبھی مٹ کرجہانِ آرزو ہوگی
ہجوم یاس سے دلکو مرے آباد رہنے دو

کبھی میں یاد ماضی کرکے مستقبل کو رولونگا
فسانہ اپنی بربادی کا مجکو یاد رہنے دو

کوئی حسرت بھری آواز شاید اسکو خوش کردے
مجھے تا حشر شرمندہء فریاد رہنے دو

ترنّم خیزیاں باد صبا کی یاد آتی ہیں
نہ چھیڑو مجکو محوِ نالہ و فریاد رہنے دو

کسی دن انقلاب دور گردوں رنگ لائیگا
مری قسمت کو تم مِنّت کشِ بیداد رہنے دو

بہارِ گل بھی اک سلجھا ہوا نقشہ خزانکا ہے
مجھے اہل چمن تم اسطرح ناشاد رہنے دو

نفس کی آمدوشد میں کسی کو یاد کرتاہوں
کوئی دم اور بھی ذکر عدم اباد رہنے دو

صفائے قلب تم اپنی مصور کیوں دکھاتے ہو
مکدّر ہے فضائے عالم ایجاد، رہنے دو

آسان اردو: جستجو میڈیا
گَرْدُوں (اسم)   راس:  گَرْدُوں 
آسمان، فلک، چرخ۔ ۔ ۔ ۔


مِنَّت کَش [مِن + نَت + کَش 
]صفت  ذاتی 
 احسان اٹھانے والا، احسان مند، ممنونِ احسان، شکرگزاری۔

بیداد - بے داد
ظلم و ستم، نا انصافی

عالَمِ اِیجاد [عا + لَمے + ای + جاد] (عربی)
 دنیا

No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects