Justuju Tv جستجو ٹی وی


The All New Justuju Web TV Channel

کلام و کائنات مصور: مخزن غزلیات میں خوش آمدید

Saturday, March 14, 2009

قناعت


ہر ایک قلب کی دھڑکن میں ہے یہی کھٹکا
سکونِ دل تو مرا وجہ اضطراب نہیں


قناعت

قناعتوں کا مری دہر میں جواب نہیں
کہ مجھ سا کوئی زمانہ میں کامیاب نہیں

نظر سے دور ہوئے بحریاس کے منظر
کہ تیری موج میں کچھ درس انقلاب نہیں

شکستگی ہے عیاں اسکی بحر ہستی سے
حریف موج حوادث دل حباب نہیں

دیار حق میں یہ باطل پرستیاں ایدل
ارے یہ عین حقیقت ہے کوئی خواب نہیں

نفس نفس ہے مرا آج حاصلِ ہستی
یہ کیا غضب ہے کہ عالم میں انقلاب نہیں

نظر میں شہر خموشاں کا پھر گیا نقشہ
وہ خامشی ہے کہ جسکا کوئی جواب نہیں

زمانہ مجھکو ہدف کس لئے بناتا ہے
ابھی تو خیرسے عالم میں انتخاب نہیں

مری نظر سے مرے دلکی دیکھئے حالت
یہ ایک سکونِ دوامی ہے اضطراب نہیں

کوئی شکستہ دلی اسکی پوچھے دل سے مرے
کہ اک جہانِ تمنّا ہے یہ حباب نہیں

خموش اب دل ہنگامہء آفریں کیوں ہے
یہ سن رہا ہوں کہ ہستی میں انقلاب نہیں

حسرتوں سے زمانہ بھرکی کھودیا مجھکو
جہانمیں کیفیت غم ترا جواب نہیں

ہر ایک قلب کی دھڑکن میں ہے یہی کھٹکا
سکونِ دل تو مرا وجہ اضطراب نہیں

نہ کھیل اسکو سمجھ دیکھ ساکن کشتی
ارے یہ دل ہے مرا یہ کوئی حباب نہیں

مصور اپنی میں ناکامیوں پہ بھی خوش ہوں
وہ کامیاب یہاں ہے جو کامیاب نہیں

No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects