Justuju Tv جستجو ٹی وی


The All New Justuju Web TV Channel

کلام و کائنات مصور: مخزن غزلیات میں خوش آمدید

Sunday, March 15, 2009

رموزِ ہستی


فقط اک گریہء حسرت ہے اپنے غمگسارونمیں
اسی کو بیکسی میں مونس و ہمدم سمجھتے ہیں



رموزِ ہستی


رموزِ ہستی فانی وہ انساں کم سمجھتے ہیں
نظامِ گردش عالم کو جو محکم سمجھتے ہیں

وہی کچھ مقصد نیرنگئی عالم سمجھتے ہیں
جو بزمِ عیش کو بھی مجلسِ ماتم سمجھتے ہیں

نظر باغِ جہانمیں ہے، گلونکی بے ثباتی پر
ہم اپنے آنسوئوں کو گریہ ء شبنم سمجھتےہیں

نہیں ناکامیء منزل کا کچھ احساس ہی ہمکو
اُسے بھی وائےقسمت، کوششِ پیہم سمجھتے ہیں

نفس کی آمدوشد وجہ تکمیلِ عزائم ہے
ہم اپنی زندگی کا ماحصل ہردم سمجھتے ہیں

فقط اک گریہء حسرت ہے اپنے غمگسارونمیں
اسی کو بیکسی میں مونس و ہمدم سمجھتے ہیں

زمین و آسماں ہر چیز تجھ پر صدقے ہوتی ہے
تجھے ہم عقلِ انساں محورِ عالم سمجھتے ہیں

تو وہ مجبور ہے مختارِکل کو ناز ہے جسپر
فرشتے خاک تجھکواے بنی آدم سمجھتے ہیں

نسیم دھلوی کے بعد اب یہ سبکو دعوےٰ ہے
کوئی اردو کو کیا سمجھے کہ جیسا ہم سمجھتے ہیں

جہانِ شعر میں تیرا مصور مرتبہ کیا ہے
سپہر علم کے تابندہ اختر ہم سمجھتے ہیں


آسان اردو - جستجو میڈیا
سِپِہْر [سِپِہْر (کسرہ س مجہول)] (فارسی)
اسم  نکرہ (  مذکر - واحد  ) 
آسمان، فلک، گگن


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects