Justuju Tv جستجو ٹی وی


The All New Justuju Web TV Channel

کلام و کائنات مصور: مخزن غزلیات میں خوش آمدید

Sunday, March 15, 2009

بناء عالم اسرار



بنائے *کن فکاں ہوں، وہ بشرہوں
کہ اتنے جبر پر مختارہوں میں


بناء عالم ء اسرار



کہیں ایسا نہ ہو، ہشیار ہونمیں
کہ یارب حاملِ اسرار ہونمیں

مٹادے مجکو، اے چرخِ ستمگر
سراپا حسرتِ دیدار ہونمیں

مری ہستی کو ہے احساسِ ہستی
بنائے عالمِ اسرار ہونمیں

بنائے *کن فکاں ہوں، وہ بشرہوں
کہ اتنے جبر پر مختارہوں میں

یہ جبرو اختیارِ منزلِ عشق
مگر ایک گردشِ پُرکار ہونمیں

بھٹک کر ہائے یہ کہتا ہے رہرو
مئے غفلت سے کیوں سرشار ہونمیں

مرا مٹنا، دلیلِ زندگی ہے
جہانمیں نقشِ پُراسرارہونمیں

فلک بھی تاک کرکہتا ہے مجھکو
کمانِ ابروئے خمدار ہونمیں

دکھائونگا نہ منہ اہلِ چمن کو
اگر انکی نظرمیں خار ہونمیں

زمانہ رنج کیوں دیتا ہے مجھکو
خود اپنے درپہء آزار ہونمیں

کوئی کرتا ہے میری پاسبانی
نہ غفلت سے کبھی ہشیارہونمیں

فنا آموز اپنا ہرنفس ہے
بقائے شمع بزم یار ہونمیں

مرے دشمن بھِی خوش ہوں جس سے یارب
نہ اتنا تو ذلیل و خوار ہونمیں

نہیں  کچھ قدر جنسِ بے بہا کی
مصور رونقِ بازار ہونمیں

کن فیکون * 



No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects