Justuju Tv جستجو ٹی وی


The All New Justuju Web TV Channel

کلام و کائنات مصور: مخزن غزلیات میں خوش آمدید

Sunday, March 15, 2009

نغمہء فطرت


اِک سازِ مشیت ہے، انسان کی ہستی بھی
ہے رازِ فنا مضمر، ہر نغمہء فطرت میں


نغمہء فطرت



مٹجائیگی وہ غافل، تمہید مسرّت میں
اک لذّتِ ناکامی، جو ہے تری قسمت میں

امکاں کا یقیں آیا مجھکو تری فرقت میں
جو ہونہیں سکتاہے، ہوتا ہے محبّت میں

ہے شرم تری ہمکو، اے کوششِ لاحاصل
ہرچند وہی ہوگا، لکھا ہے جو قسمت میں

اِک سازِ مشیت ہے، انسان کی ہستی بھی
ہے رازِ فنا مضمر، ہر نغمہء فطرت میں

میرا دل صدپارہ آئینہ ہے فطرت کا
وحدت ہے یہ کثرت میں، کثرت ہے یہ وحدت میں

تصویرِ وطن ہمدم، پھرنے لگی آنکھونمیں
راحت کے جودن ہمکو یاد آگئے غربت میں

ان آنکھوں کے میں صدقے، ساقیء ازل تونے
بھردی ہے مئے الفت، پیمانہ ء فطرت میں

ہرسانس کی کہتی ہے یہ آمدوشد پیہم
اِک اور ہے محرومی، غافل تری قسمت میں

روتے ہوئے پلٹے ہیں، ہم گورِ غریباں سے
نقشے ہیں مزاروں کے کچھ دیدہء عبرت میں

احساسِ مسرّت کیوں اب ہمکو ستاتا ہے
اِک عمر کٹی اپنی، رنج و غم و حسرت میں

جو عُقدہء مشکل ہے، کردیگا مصور حل
وہ جذبہء خودداری، جو ہے تری فطرت میں


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects