Justuju Tv جستجو ٹی وی


The All New Justuju Web TV Channel

کلام و کائنات مصور: مخزن غزلیات میں خوش آمدید

Thursday, March 12, 2009

مکین عرش


کرتی ہے رقص ہردم اہل زمیں کی قسمت
اے آسمان تیری تاروں بھری جبیں پر


مکین عرش


کل وہ بھی کہہ رہا تھا ہم پست ہیں زمیں پر
کیوں صدقے ہو نہ جائوں احساس ہمنشیں پر

پامال و خوار و خستہ انسان ہے زمیں پر
کیسا زوال آیا اس عرش کے مکیں پر

کرتی ہے رقص ہردم اہل زمیں کی قسمت
اے آسمان تیری تاروں بھری جبیں پر

یا رب ہے میری ہستی دنیا میں کوئی ہستی
اک بار سا ہوں ابتو میں قلب ہمنشیں  پر

رگ رگ ہر ایک اپنی اب ہمسے کھنچ رہی ہے
سوانقلاب آئے اک چشم واپسیں پر

جو مجھ سے کہہ رہے ہو جو تم سنارہے ہو
لکھا ہوا ہے یہ بھی شاید مری جبیں پر

رفعت میں پستیاں ہیں، پستی میں رفعتیں 
اے آسمان والو دیکھو ہمیں زمیں پر

ہاں اے مٹانے والے، مجھکومٹاکے خوش ہو
نام اسکا ہے نمایاں اب قلب کے نگیں پر

دمساز ہوگئے ہیں جتنے ہیں سازِ ہستی
رحم آگیا ہے اسکو میرے دلِ حزیں پر

راہ وفا کے ہراک ذرہ نے یہ صدادی
رکھنا قدم ادب سے مقتل کی سرزمیں پر

حسن سخن مصور خاموشیونمیں بھی ہے
کچھ منحصر نہیں ہے، تحسین وآفریں پر


Home ہوم


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects