Justuju Tv جستجو ٹی وی


The All New Justuju Web TV Channel

کلام و کائنات مصور: مخزن غزلیات میں خوش آمدید

Wednesday, March 11, 2009

غبارِ کارواں


ہم غبارِ کارواں کو دور تک دیکھا کیے
ہائے ہمکو چھوڑکر یوں کارواں چلتاہوا


غبارِ کارواں

مٹ کے بھی جو اس جہاں میں حاصلِ عقبٰی ہوا
تو ہوا اے دل کہ نقشِ عبرتِ دنیا ہوا

رنجِ ماضی یاد آتے ہی ہمیں یہ کیا ہوا
یک بیک دلمیں خیال کاوش فردا ہوا

دیکھنے والے نگاہ لطف سے یہ کیا ہوا
ہائے دم بھرمیں نظام دل تہ و بالاہوا

غم ملا مجھکو، مشیت نے کہا اچھاہوا
سب یہ کہتے رہ گئے بیجا ہوا، بیجا ہوا

رنگِ عالم اب نظر آتا ہے کیوں بدلا ہوا
سوچتاہوں میں یکایک دلکو مرے کیا ہوا

بنکے وہ نقش وفا لوحِ جہاں پر رہ گیا
خود ہمارا دل حریفِ پائے استغنا ہوا

ذرہ ذرہ میں نظر آنے لگا اک انقلاب
اے تغیّر آفریں دل آج تجھکو کیا ہوا

والہانہ جو قدم راہِ وفا میں پڑ گیا
مرجع مقصود عالم اسکا نقش پا ہوا

خاک میں ملکر ہوئی تعمیر کی پھر آرزو
ذرہ ذرہ میرے دل کا خود بخود یکجا ہوا

چشم باطن پر کھلے اسراربزم کائنات
مجھکو ہرعالم نظرآتاہے اب دیکھا ہوا

باغ عالم کی ہوائیں ہیں مخالف کسقدر
غنچے بھی چٹکے تو میرے قلب کو دھڑکا ہوا

مجھکو بینائی عطا کی جب سربزم ازل
نورِ وحدت خود حجابِ دیدہ ء بینا ہوا

بے سبب دلمیں نہیں اٹھتی ہے یوں موجِ امّید
بحرِ ہستی سے ابھرتا ہے کوئی ڈوبا ہوا

ہم غبارِ کارواں کو دور تک دیکھا کیے
ہائے ہمکو چھوڑکر یوں کارواں چلتاہوا

سننے والا کون تھا، میری فریاد جرس
آگیا ہوں ترے درتک میں صدادیتا ہوا

ابر رحمت کیلیے ہوتا ندامت کا سبب
کس لیے پھرتا سرِ محشر میں گھبرایاہوا

کہہ رہی ہے مجھ سے خاک راہ تسلیم ورضا
سراٹھا بہرخدا، اب مرتبہ اعلےٰ ہوا

غورکر، اپنے فرائض پرذرا توغورکر
کیا مصور خاک میں ملنے  کو۔۔۔ تو پیدا ہوا

Home Page ہوم پیج


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects