وقتِ پیری میں کیا کہوں دل کو |
آرزوئے شباب ہوتی ہے |
آرزو |
جو نظر آفتاب ہوتی ہے |
آپ اپنا حجاب ہوتی ہے |
موت یوں کامیاب ہوتی ہے |
زندگی محوِ خواب ہوتی ہے |
سانس لیتا ہوں جو پئے تسکیں |
باعثِ اضطراب ہوتی ہے |
دلِ بیکس سے جو صدا نکلے |
مایہء انقلاب ہوتی ہے |
طالبِ ذرہءفیض سے اپنے |
ہستی آفتاب ہوتی ہے |
روئے ہستی پہ آچکا ہے نکھار |
آج وہ بے نقاب ہوتی ہے |
پڑتی ہے ذرہ پر نظر جو مدام |
غیرتِ آفتاب ہوتی ہے |
دل وہ دل ہے دمِ سکوں جسکو |
حسرتِ اضطراب ہوتی ہے |
زندگی اور پھر محبت کی |
ایک طرُفہ عذاب ہوتی ہے |
وقتِ پیری میں کیا کہوں دل کو |
آرزوئے شباب ہوتی ہے |
متجسس جمالِ وحدت کی |
نگہ انتخاب ہوتی ہے |
ابتدائے عذابِ دل آخر |
انتہائے ثواب ہوتی ہے |
سن رہا ہوں کہ آج یورپ میں |
قدر ام الکتاب ہوتی ہے |
بارگاہِ جنون الفت میں |
عقل کیوں باریاب ہوتی ہے |
وہ مصور ہے انتہائے سخن |
بات جو لاجواب ہوتی ہے |
آسان اردو=جستجو میڈیا |
پئے=واسطے، لیے۔ |
No comments:
Post a Comment