Justuju Tv جستجو ٹی وی


The All New Justuju Web TV Channel

کلام و کائنات مصور: مخزن غزلیات میں خوش آمدید

Friday, March 27, 2009

مسلم شاعر سے خطاب


بساتا ہے جہانِ شعر لیکن یہ نہیں معلوم

مقدر میں ترے ویرانہ ہی ویرانہ آتا ہے





مسلم شاعر سے خطاب



یہ کیا اے مبتلائے رنج و غم، اے پیکر عبرت

تری آنکھوں میں اب ہر اشک بے تابانہ آتا ہے


کبھی ہنستا ہوا بڑھتا تھا سوئے منزل مقصد

ابھی روتا ہوا تو سوئے ماتم خانہ آتا ہے


نہیں کچھ قدر تجھکو، وقت کی اور اہلِ بینش کی

نظر لبریز تیری عمر کا پیمانہ اتا ہے


یہ دنیا منزلِ سعیء عمل ہے “رہروِ ہستی” ۔

تجھے ابتک شعور اسکا مگر نہ آیا، نہ آتا ہے


بساتا ہے جہانِ شعر لیکن یہ نہیں معلوم

مقدر میں ترے ویرانہ ہی ویرانہ آتا ہے


ہوا ہے جبکہ تو دیر آشنا، کعبے سے کیا مطلب

نظر ہر ذرے میں اب جلوہء جانانہ آتا ہے


بنا تو ڈالتا ہے، دہر میں تجدیدِ مذہب کی

کہ تجھکو زہد میں بھی شیوہء رندانہ آتا ہے


اہمیت سے جام معرفت کی بے خبر ہوکر

ہمیشہ لب پہ ذکرِ ساغر و میخانہ آتا ہے


حقیقت سے بڑھا دیتا ہے تو حسنِ مجازی کو

سخن گوئی میں یہ انداز بے باکانہ آتا ہے


تری کوتاہ بینی سے کوئی تیرا نہیں مونس

نظر تجھکو ہر اک بیگانہ ہی بیگانہ آتا ہے


یہی تجھکو مٹا کر خاک بھی برباد کردیگا

تصور کو جو تیرے نار معشوقانہ آتا ہے


یہی باعث ہے جو عزّت نہیں دنیا میں کچھ تیری

خدا کا نام تیرے لب پہ گستاخانہ آتا ہے


شبِ فرقت جو تیری شمع پر آتا ہے پروانہ

سمجھ غافل کہ تیری موت کا پروانہ آتا ہے


مساوات و اخوت امتیازی شان تھی تیری

اب اپنوں سے عداوت، غیر سے یارانہ آتا ہے


کبھی لب آشنا تھے نعرہء تکبیر سے تیرے

ابھِی تیری زباں پر نغمہء مستانہ آتا ہے


جبیں کو آستانِ حق پہ کیوں جھکنا نہیں آتا

زمینِ میکدہ پر سجدہء شکرانہ آتا ہے


ہوئی جاتی ہے توہین نیی، اور مطمئن ہے تو

تجھے یہ کام بھی اے ہمت مردانہ آتا ہے


غمِ اسلاف میں تجھکو ہے ذوقِ مرثیہ خوانی

تجھے اسکے سوا کچھ اور بھی افسانہ آتا ہے


گذرتی جا رہی ہے حد سے تیری اشک افشانی

کہیں غافل گذر جائے نہ سر سے یاس کا پانی


نوٹ: اس کلام کا عنوان جناب مصور صاحب کا تجویز کردہ ہے۔


آسان اردو-جستجو میڈیا


پَرْوانَہ(اسمراس:پَرْوانَہ[1]پردار کیڑا جو شمع پر گرتا ہے، بُھنگا، پتنگا۔ ۔ ۔ ۔

پَرْوانَہ(اسمراس:پَرْوانَہ[2]فرمان، منشور، حکم شاہی، حکم نامہ جو حاکم کی طرف سے جاری کیا جائے ۔ ۔ ۔



No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects