Justuju Tv جستجو ٹی وی


The All New Justuju Web TV Channel

کلام و کائنات مصور: مخزن غزلیات میں خوش آمدید

Tuesday, March 10, 2009

جادہ محبت کا

یہ جادہ ہے محبت کا، یہاں تو پاس رہتا ہے
کبھی رہزن کو رہبرکا، کبھی رہبرکورہزن کا



جادہ محبت کا

روانہ سوئے منزل ہو، نہ لے اب نام مسکن کا
اگر ہے عزم صادق،پھر تجھے کیا خوف رہزن کا

رہِ الفت میں کسکو امتیاز اب دوست دشمن کا
گلے اُسکو لگالوں، گر نشاں ملجائے رہزن کا

چمن میں برق ہے، باد صرصراور طوفاں بھی
مرقع دیکھ تو آنکھوں سے اضداد نشیمن کا

نکل آئینگے آنکھوں سے ہماری خون کے آنسو
نہ پوچھو ہمسے تم دیکھو نہ پوچھو حال گلشن کا

نہیں بھولا ہوں ابتک فرض انسانیت کبرٰی
ہر اک سے پوچھتا پھرتا ہوں میں حال اپنے دشمن کا

ودیعت اسکی فطرت میں ہے جلنا، خاک ہوجانا
کھٹکنا کیا، نگاہِ برق مِیں اپنے نشیمن کا

عجب کیا ہے کہ خم ہوجائے گردن زیرِ چرخ اسکی
کہ گلچیں پر بہت احسان ہے اربابِ گلشن کا

مسرّت کی گھڑی آئی کہ یا رب انکی موت آئی
بس اتنی دیر میں اربابِ غم کا ڈھل گیا منکا

یہ ہے گورِ غریباں، کچھ تو پاسِ بیکسی یارب
یہاں آکر نشاں کوئی نہ پوچھے میرے مدفن کا

ذرا میں نے محبت سے نظر کی جانبِ صحرا
تو منظر آگیا کھنچ کر نظر میں دشت ایمن کا

یہ جادہ ہے محبت کا، یہاں تو پاس رہتا ہے
کبھی رہزن کو رہبرکا، کبھی رہبرکورہزن کا

یہ ممکن ہے کوئی دو پھول بھی لیجائے گلشن سے
چمن والو تمہیں کچھ چاہیے احساس گلشن کا

یہ چشمِ التفات و بزم دشمن کہا کہوں ایدل
کسی نے سر ہلایا تھا، کہ بس ماتھا مرا ٹھنکا

یہ دل اپنا موافق بھی، مخالف بھی ہے اے ہمدم
اسی سے کرلے تو اندازہ کچھ جذباتِ دشمن کا

یہاں اک خوفِ محرومی ہی صد ننگِ عزیمت ہے
چمن میں برق ہی سے ہے وجود اپنے نشیمن کا

زمانہ کے مدارج سے مجھے آگاہ کرتا ہے
نظر آتا ہے کچھ دوست آشنا انداز دشمن کا

رگِ گردن سے اتنا ہی تعلّق ہے تجھے قاتل
تعلّق جس قدر ہے سنگِ مقناطیس و آہن کا

یہاں سے برق خرمن سوز بھی محروم ہی پلٹی
نہ دانہ جل سکا کوئی مرے ایماں کے خرمن کا

مصوّر خاک پائے اہل فن سمجھا کیے خود کو
یہی شیوہ رہا ہے عمر بھر ہر صاحبِ فن کا


آسان اردو گائیڈ: از جستجو میڈیا
دَشْتِ اَیمَن [دَش + تے + اَے (ی لین) + مَن] (فارسی)
اسم معرفہ
 شام کی ایک مقدس وادی جس میں کوہ طور واقع ہے۔

Home Page ہوم پیج



No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects